شاعری

احساسات کی شاعری

اُردو شاعری ۔۔۔روح کی تازگی

Some Urdu poetry books are laying on a cloth

اردو شاعری محض الفاظ کا امتزاج نہیں بلکہ دل کی دھڑکنوں اور روح کے احساسات کا ترجمان ہے۔ اس میں محبت کی نزاکت، جدائی کی کسک، امید کی روشنی اور کائنات کے رنگ اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔ یہ صفحہ اردو ادب کے چاہنے والوں کے لیے ایک ایسا گوشہ ہے جہاں کلاسیکی و جدید شاعری کی خوشبو بکھرتی ہے اور قاری کو اپنی تہذیب، ثقافت اور جذبات سے جوڑتی ہے۔ یہاں آپ کو وہ اشعار ملیں گے جو دل کو چھو جائیں اور سوچ کو نیا زاویہ عطا کریں۔

تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں

     میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں

ستم ہو کہ وعدۂ بے حجابی

کوئی بات صبر آزما چاہتا ہوں

کسی نے علامہ اقبال سے پوچھا۔  ’’عقل کی انتہا کیا ہے ..؟؟

جواب ملا … ’’حیرت‘‘….

پھر پوچھا گیا ۔ ’’حیرت کی انتہا ..؟؟‘‘جواب ملا ….’’عشق…‘‘

’’عشق کی انتہا کیا ہے ..؟؟‘‘فرمایا.’’ عشق لا انتہا ہے…اِس کی کوئی انتہا نہیں‘‘

سوال کرنے والے نے کہا…’’ لیکن آپ نے تو لکھا ہے …

’’تیرے عشق کی انتہا چاہتا ہوں …‘‘

آپ نے مسکرا کر کہا…

’’دوسرے مصرے میں اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا ہے کہ ..‘‘

میری سادگی دیکھ کیا چاہتا ہوں …‘‘

چند مشہور اُردو شعراء

موضوعاتی شاعری

آج کا پسندیدہ شعر۔۔۔۔۔آپ بھی اپنے پسندیدہ اشعار بھیجیں

میری بانہوں میں بہکنے کی سزا بھی سن لے
اب بہت دیر میں آزاد کروں گا تجھ کو

اُردو شاعری بلحاظ اصناف

اردو شاعری کا حسن اس کی گوناگوں اصناف میں پوشیدہ ہے۔ کبھی غزل دل کے جذبات کو لفظوں کا پیرہن دیتی ہے، کبھی نظم زندگی کی حقیقتوں کو بیان کرتی ہے، قصیدہ مدح و ستائش کا روپ دھارتا ہے تو مرثیہ غم و اندوہ کی تصویر بن جاتا ہے۔ اسی طرح مثنوی، رباعی اور سلام اپنی اپنی جداگانہ شان رکھتے ہیں۔ یہاں ہم اردو شاعری کو اصناف کے اعتبار سے پیش کرتے ہیں تاکہ قاری ہر رنگ کو اس کے مکمل انداز میں محسوس کر سکے۔

اُردو شاعری پر بہترین تنقیدی و تحقیقی کتب اور مواد

Beige and Black Simple Minimalist Line Face Poetry Book Cover
ولی گجراتی
کلیاتِ ولی دکنی

یہ بھی پڑھیں۔۔۔

ہمارے بارے میں

ذوقِ ادب  ایک آن لائن ادبی دنیا ہے جہاں اردو کے دلدادہ افراد کو نثر و نظم کی مختلف اصناف، کلاسیکی و جدید ادب، تنقید، تحقیق، اور تخلیقی تحریریں پڑھنے اور لکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد اردو زبان و ادب کے فروغ، نئی نسل میں مطالعہ کا ذوق بیدار کرنے اور قاری و قلم کار کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کرنا ہے۔

Contact

+923214621836

lorelsara0@gmail.com

Scroll to Top