مرزا اسد اللہ خاں غالب اردو ادب کی وہ ہمہ جہت شخصیت ہیں جن کی شاعری، نثر اور فکری جہات پر ہر دور میں تحقیق و تنقید ہوتی رہی ہے۔ مرزا غالب پر لکھی گئی کتب اردو تحقیق کا ایک مستقل اور مضبوط میدان ہیں، جن میں غالب کی زندگی، شاعری، فن، فکری نظام اور عہدِ غالب کا تفصیلی مطالعہ ملتا ہے۔ یہ صفحہ غالب پر تحقیق و تنقید، غالب کی شاعری پر کتابیں، مرزا غالب کی سوانحی کتب اور ان کے فن پر لکھی گئی تصانیف کو منظم اور حوالہ جاتی انداز میں پیش کرتا ہے، تاکہ طلبہ، محققین اور ادب کے شائقین کو ایک جامع علمی رہنمائی میسر آ سکے۔
اس صفحے پر مرزا غالب کی تصانیف کے ساتھ دیگر محققین اور ناقدین غالب کی کتب کو بھی پیش کیا گیا ہے۔مرزا غالب کی کتب اردو ادب کا وہ قیمتی سرمایہ ہیں جن میں شاعری، نثر، فلسفۂ حیات اور انسانی احساسات کی بھرپور عکاسی ملتی ہے۔ غالب کی تصانیف نے اردو زبان کو نہ صرف فکری وسعت دی بل کہ اس کے اسلوب کو بھی ایک نئی پہچان عطا کی۔ یہ صفحہ غالب کی کتابوں، دیوانِ غالب، خطوطِ غالب اور ان کی ادبی خدمات کا جامع اور مستند تعارف پیش کرتا ہے۔
مرزا غالب کی کتب انھیں اردو ادب کا محض ایک شاعر نہیں بل کہ ایک عظیم مفکر ثابت کرتی ہیں۔ ان کی تحریروں میں انسان، کائنات، تقدیر اور شعورِ ذات جیسے موضوعات نمایاں ہیں۔غالب کا ادبی مقام اس لیے بھی منفرد ہے کہ انھوں نے اُردو شاعری کو محض جذبات سے نکال کر فکر اور فلسفے سے جوڑ دیا۔ یہی وجہ ہے کہ غالب کی کتابیں آج بھی تحقیق، تنقید اور تدریس میں مرکزی حیثیت رکھتی ہیں۔
غالب کے ادبی مقام اور ان کی فنی عظمت کو تسلیم کرنے کا یہ انداز اہمیت کا حامل ہے کہ غالب کے انداز و بیان، اسلوب و فن اور فکرو خیال کی پرتوں کو کھولنے کے لیے ناقدین اور محققین آج بھی غالب کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔غالب کی نثر میں بھی ایک نرالہ اور اچھوتا انداز نظر آتا ہے جو غالب کی مقبولیت کا سبب بنا۔ یہی وجہ ہے کہ مرزا غالب کے خطوط کو کئی بار مرتب کیا گیا۔ناقدین نے غالب اور غالبیات کے نئے اور اچھوتے امکانات دریافت کئے ہیں اور نئے انداز میں غالب شناسوں نے غالب کی تشریح کی ہے جو کہ ایک دبستانِ غالبیات کی شکل میں غالب پر لکھی گئی کتب کی شکل میں ہمارے سامنے موجود ہے۔
غالب کا مرتبہ کلام ، غالب کے خطوط، غالب کی کتب ، اور غالب پر لکھی گئی تحقیقی و تنقیدی کتب کے حوالے سے یہ ایک قابل قدر حوالہ ثابت ہوگا۔