پریم چند کے ناول ہندوستانی سماج کی روح کی عکاسی کرتے ہیں۔ وہ زندگی کو محض کہانی کے پیرائے میں نہیں، بل کہ ایک سچائی کی صورت پیش کرتے ہیں۔ ان کے کردار مٹی کی خوشبو رکھتے ہیں ۔۔۔زندہ، متحرک اور احساس سے بھرپور۔ پریم چند نے اپنے ناولوں میں محبت، قربانی، غربت، ناانصافی اور اخلاقی کشمکش کو اس فنکاری سے سمویا کہ قاری کو ہر صفحے پر اپنی زندگی کا عکس دکھائی دیتا ہے۔ ان کی تحریر محض ادب نہیں، بلکہ ایک اجتماعی ضمیر کی بیداری ہے۔