اُردو تنقید نگاری کتب
اُردو تنقید ادب کی سنجیدہ اور فکری روایت ہے جو تخلیقی ادب کے فنی، فکری اور جمالیاتی پہلوؤں کو پرکھنے کا شعور عطا کرتی ہے۔ اُردو تنقید پر ایک نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کی بنیاد اصلاحِ سخن اور توضیحِ معنی سے پڑی، جو وقت کے ساتھ فکری بالیدگی اختیار کرتی گئی۔ اردو تنقید کا آغاز و ارتقا اور تنقید کی روایت ہمیں یہ بتاتی ہے کہ کس طرح کلاسیکی عہد سے جدید دور تک تنقیدی رویّے بدلتے رہے اور نئے نظریات نے جنم لیا۔ اُردو تنقید کی تاریخ میں سرسید سے لے کر حالی، شبلی، فراق، احتشام حسین اور جدید نقادوں تک ایک مسلسل فکری تسلسل دکھائی دیتا ہے۔ یہی تسلسل اُردو تنقید نگاری کو محض رائے کی حیثیت سے نہیں ، ایک باقاعدہ علمی و تحقیقی رویے کی صورت بناتا ہے، جس کے بغیر ادب کی تفہیم نامکمل رہتی ہے۔’’ذوقِ ادب‘‘کے اس گوشے میں قارئین اُردو تنقید سے متعلق ہر پہلو،روایت،اُردو تنقید کے آغاز و ارتقاء، روایت و تاریخ،اُردو تنقید کی اقسام سے خط اٹھانے کے علاوہ پی۔ڈی۔ایف کتب تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔
