اُردو تحقیق نگاری کتب
اُردو تحقیق کی روایت اُردو ادب کی فکری، تاریخی اور تنقیدی اساس کو مضبوط بنانے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ اُردو تحقیق محض متون کی شرح یا حوالہ جاتی ترتیب کا نام نہیں بل کہ یہ تحقیق و تدوین، متن شناسی، ماخذات کی تلاش، ادبی تحقیق، تاریخی شعور اور تنقیدی بصیرت کا مربوط عمل ہے۔ُ اردو تحقیق و تدوین کے ذریعے قدیم و جدید ادبی متون کی تصحیح، نادر مخطوطات کی بازیافت، ادبی شخصیات کے مستند سوانحی اور فکری مطالعے، اور ادبی تحریکات و رجحانات کا تحقیقی تجزیہ ممکن ہوتا ہے۔ اس صفحے پر اُردو تحقیق کی روایت، تحقیقی اصول و طریقۂ کار، تدوینی مسائل، جدید اُردو تحقیق، تحقیقی مقالات، اُردو تحقیقی مضامین اور مستند حوالہ جاتی مواد،پی۔ڈی۔ایف کتب پیش کی جائیں گی تاکہ قارئین کو جامع، معیاری اور قابلِ اعتما د مواد میسر آ سکے۔
