توتا کہانی اردو کی ابتدائی قصۂ روایت کا ایک اہم اور دل چسپ نمونہ ہے جو نہ صرف عوامی ذوق کی عکاسی ہی نہیں کرتی بل کہ اس دور کی فکری فضا کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ اس داستان کا تعلق حیدر بخش حیدری سے ہے،اس لیے توتا کہانی اور حیدر بخش حیدر کا ذکر لازم و ملزوم ہے ۔ جدید تحقیق کے حوالے سے توتا کہانی کے کرداروں کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں پیش کیے گئے کردار علامتی، اخلاقی اور تمثیلی معنویت رکھتے ہیں۔ اسی تناظر میں توتا کہانی کا فکری و فنی جائزہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ یہ داستان محض تفریح نہیں بل کہ نصیحت، حکمت اور سماجی شعور کا خزانہ بھی ہے۔اس مضمون میں توتا کہانی کا خلاصہ قارئین کی ادبی تلاش اور فکری شعور کی پیاس بجھانے کا ذریعہ بنے گا۔ ، جب کہ تحقیق پسند طبقہ عموماً توتا کہانی پی ڈی ایف کی صورت میں اس متن تک رسائی حاصل کر سکے گا ۔
حیدری کی تمام تصانیف و تراجم میں، اردو نثر کے اعتبار سے تو تاکہانی اور آرایش محفل خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔ ” تو تا کہانی“ سید محمد قادری کے فارسی ”طوطی نامہ‘‘ کا اردو روپ ہے۔ اس کی ہیئت و تیکنیک وہی ہے جو بخشی یا قادری کے ’’طوطی نامہ‘‘میں استعمال ہوئی ہے جن میں تو تاہر رات ایک کہانی سناتا ہے۔ اس پر الف لیلیٰ کی تکنیک کا واضح اثر ہے۔