سید حیدر بخش حیدری کا تعارف اور توتا کہانی
سید حیدر بخش حیدری کی پیدائش کے متعلق تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ملتے ہیں تاہم انھوں نے ۱۸۳۳ھ کو وفات پائی۔ تو تا کہانی سید حیدر
توتا کہانی اردو کی ابتدائی قصۂ روایت کا ایک اہم اور دل چسپ نمونہ ہے جو نہ صرف عوامی ذوق کی عکاسی ہی نہیں کرتی بل کہ اس دور کی فکری فضا کو بھی نمایاں کرتی ہے۔ اس داستان کا تعلق حیدر بخش حیدری سے ہے،اس لیے توتا کہانی اور حیدر بخش حیدر کا ذکر لازم و ملزوم ہے ۔ جدید تحقیق کے حوالے سے توتا کہانی کے کرداروں کا تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس میں پیش کیے گئے کردار علامتی، اخلاقی اور تمثیلی معنویت رکھتے ہیں۔ اسی تناظر میں توتا کہانی کا فکری و فنی جائزہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ یہ داستان محض تفریح نہیں بل کہ نصیحت، حکمت اور سماجی شعور کا خزانہ بھی ہے۔اس مضمون میں توتا کہانی کا خلاصہ قارئین کی ادبی تلاش اور فکری شعور کی پیاس بجھانے کا ذریعہ بنے گا۔ ، جب کہ تحقیق پسند طبقہ عموماً توتا کہانی پی ڈی ایف کی صورت میں اس متن تک رسائی حاصل کر سکے گا ۔
حیدری کی تمام تصانیف و تراجم میں، اردو نثر کے اعتبار سے تو تاکہانی اور آرایش محفل خاصی اہمیت رکھتی ہیں۔ ” تو تا کہانی“ سید محمد قادری کے فارسی ”طوطی نامہ‘‘ کا اردو روپ ہے۔ اس کی ہیئت و تیکنیک وہی ہے جو بخشی یا قادری کے ’’طوطی نامہ‘‘میں استعمال ہوئی ہے جن میں تو تاہر رات ایک کہانی سناتا ہے۔ اس پر الف لیلیٰ کی تکنیک کا واضح اثر ہے۔
سید حیدر بخش حیدری کی پیدائش کے متعلق تاریخ میں کوئی ثبوت نہیں ملتے ہیں تاہم انھوں نے ۱۸۳۳ھ کو وفات پائی۔ تو تا کہانی سید حیدر
احمد ہمیش کو پاکستان میں نثری نظم کا پہلا شاعر تصور کیا جاتا ہے۔ احمد ہمیش نے ۱۹۶۰ءمیں ہندی شاعری کے زیر اثر اردو میں نثری نظم
معروف افسانہ نگار، شاعر اور مترجم اسد محمد خان ۲۶ستمبر ۱۹۳۲ءکو بھوپال (برطانوی ہند) میں پیدا ہوئے۔ ۱۹۵۰ءمیں وہ ہجرت کر کے پاکستان آئے اور مستقل طور
اُردو زبان کے سب سے پہلے برے شاعر ولیؔ کی شخصیت کے بعض پہلو ایسے ہیں جن پر محققین مختلف رائیں رکھتے ہیں لیکن یہ اختلافات ولی
سودا کے اجداد بخارا سے ہندوستان آئے اور دہلی میں سکونت اختیار کی۔مولانا محمد حسین آزاد نے’’ آبِ حیات‘‘ میں ان کے اجداد کا پیشہ سپہ گری
کلیات ولی دکنی نور الحسن ہاشمی کا مرتبہ مستند اوربا اعتماد کلیات ہے جس میں ولی دکنی کا تمام کلام جلوہ آراء ہے
ذوقِ ادب ایک آن لائن ادبی دنیا ہے جہاں اردو کے دلدادہ افراد کو نثر و نظم کی مختلف اصناف، کلاسیکی و جدید ادب، تنقید، تحقیق، اور تخلیقی تحریریں پڑھنے اور لکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد اردو زبان و ادب کے فروغ، نئی نسل میں مطالعہ کا ذوق بیدار کرنے اور قاری و قلم کار کے درمیان ایک مضبوط رشتہ قائم کرنا ہے۔
+923214621836
lorelsara0@gmail.com