اقبالیات – علامہ اقبال کا کلام اور تحقیقی و تنقیدی پی۔ڈی ۔ایف کتب

جو انسان بھی اُردو زبان سے واقف سے وہ ضرور  کلیات اقبال سے واقف ہوگا ۔ علامہ اقبال ایک آفاقی شاعر ہیں  جن پر اتنا کچھ لکھا گیا ہے کہ اس نے باقاعدہ ’اقبالیات‘ کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ اقبالیات  اُردو ادب کی ایسی شاخ بن چکی ہے جس میں علامہ اقبال کے کلام، شاعری، نثر اور فلسفیانہ نظریات کی جامع عکاسی  کے علاوہ علامہ اقبال کے فکرو فن پر تحقیقی و تنقیدی  کتب کی صورت میں مواد موجود ہے۔ اس صفحے پر آپ کو اقبال کی کتب و کلیات، اقبال پر تحقیقی مضامین، تنقیدی کتابیں، اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب اہم کتب کا مجموعہ ملے گا، جو تحقیق اور مطالعے کے لیے نہایت مفید ہیں۔ چاہے آپ اقبال کے فلسفہ، خودی کے تصور، عشقِ رسول، اور قومی و مذہبی فکر پر کام کر رہے ہوں یا محض اقبال کی شاعری اور نثر کا مطالعہ کرنا چاہتے ہوں، یہاں آپ کے لیے قابل اعتماد اور جامع مواد موجود ہے۔ یہ مجموعہ نہ صرف محققین بل کہ اردو ادب کے طلبہ اور اقبال کے شائقین کے لیے بھی ایک قیمتی رہنمائی ہے۔

رمزہ ۱۔علامہ اقبال کا شعری کلام (اصل ماخذ)

اس رمزے کے تحت قارئین  علامہ اقبال کے شعری کلام کے پی۔ڈی۔ایف کتب کے مجموعوں سے مستفید ہو سکیں گے۔ جن میں

کلیات اقبال اردو — علامہ اقبال

کلیات اقبال فارسی — علامہ اقبال

بانگِ درا — علامہ اقبال

بالِ جبریل — علامہ اقبال

اسرار و رموز — علامہ اقبال

صد شعر اقبال (فارسی) — شارح: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم۔

اشاریہ کلام اقبال اُردو مرتبہ یاسمین رفیق ۔شامل ہیں۔

Description of the Urdu book of Allama Iqbal "Bang e Dara" By Israr Zaidi & explanation by Nisar Akbar Abadi
شرح بانگِ درا۔شارح۔اسرار زیدی
کلیات اقبال(فارسی)۔علامہ محمد اقبال
کلیات اقبال اردو
بالِ جبریل۔علامہ اقبال
اسرار و رموز ۔علامہ اقبال
صد شعر اقبال(فارسی)۔شارح۔صوفی غلام مصطفیٰ تبسم

رمزہ۲۔علامہ اقبال کے شعری کلام کا انتخاب و تراجم

اس رمزے کے تحت علامہ اقبال کا منتخب شعری کلام ، شعری مجموعوں کے تراجم، ، اقبال کے کلام کی شرحیں،اور اقبال کے دیگر شعری انتخابات ہیں۔

اقبال کا منتخب فارسی کلام، منظوم اردو ترجمہ انجم رومانی، علامہ اقبال کے فارسی اشعار پر مشتمل کتاب کا سرورق
اقبال کا منتخب فارسی کلام۔منظوم اُردو ترجمہ۔از۔انجم رومانی

اقبال کا منتخب فارسی کلام۔منظوم اآردو ترجمہ۔ انجم رومانی

اقبال کا منتخب فارسی کلام انجم رومانی کا کیا ہوا منظوم اردو ترجمہ ہے، جس میں علامہ اقبال کی فارسی شاعری کے فکری، فلسفیانہ اور روحانی پہلوؤں کو اردو قالب میں مؤثر انداز سے منتقل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب اقبال فہمی کے عمل کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ فارسی اور اردو کے شعری ربط کی ایک عمدہ مثال بھی ہے۔

اشاریۂ کلامِ اقبال اردو، مرتبہ یاسمین رفیق، علامہ اقبال کے اردو شعری کلام کی اشاریاتی کتاب کا سرورق
اشاریہ کلام اقبال اردو۔مرتبہ یاسمین رفیق

اشاریہ کلام اقبال اُردو مرتبہ یاسمین رفیق

اشاریۂ کلامِ اقبال (اردو) مرتبہ یاسمین رفیق، علامہ اقبال کے اردو شعری سرمایے تک فوری اور منظم رسائی فراہم کرنے والی ایک اہم تحقیقی کاوش ہے۔ یہ کتاب اقبالیات کے محققین، اساتذہ اور سنجیدہ قارئین کے لیے ایک بنیادی حوالہ کی حیثیت رکھتی ہے، جس کے ذریعے اقبال کے اشعار اور موضوعات تک آسانی سے پہنچا جا سکتا ہے۔

رمزہ۳۔اقبالیات پر تحقیقی و فکری کتب

یہ کتب علامہ اقبال کی فکر، فلسفہ اور فکری ارتقا کو تحقیقی اور تنقیدی زاویے سے واضح کرتی ہیں اور اقبالیات کے علمی سرمایے میں بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔کتابیات کے لیے دیکھیں۔

رمزہ۴۔اقبال پر تنقیدی و نفسیاتی کتب

 علامہ اقبال کی  تنقیدی جہات ،فکری اساس،اور سوانحی پرتوں کو بامعنی انداز میں پرکھنے کے لیے نفسیاتی مطالعہ بہت اہمیت کا حامل ہے  اور اس سے متعلق  اہم علمی اور کتابی سرمائے  کے لیے دیکھیں۔

رمزہ ۵۔ علامہ اقبال کی نثری کتب

علامہ محمد اقبال کی نثری کتب ان کے فکری، فلسفیانہ اور نظریاتی تصورات کی براہِ راست وضاحت کرتی ہیں، جن میں خودی، ملت، دین اور عصرِ جدید کے مسائل پر گہری بصیرت ملتی ہے۔کتب کے لیے دیکھیں۔

Scroll to Top